اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی معاملات عدالت لانے پر شیخ رشید کی سرزنش کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے عدالتوں کو سیاسی معاملات سے دور رکھیں۔ پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں، یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کونقصان پہنچایا، جب آپ حکومت میں تھے تو کیا معاونین خصوصی اور مشیروں کی لسٹ لگائی؟ آئندہ ایسی پٹیشن لائے تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے۔