Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کی آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت
November 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کر دی۔

سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے دو گھر رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر کو چوبیس گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کا بھی حکم دے دیا اور کہا آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کا گھر رکھیں۔ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں سیکریٹری ہاؤسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں۔ صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں رپورٹ دیں۔

وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔