Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کل ہی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کل ہی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم
December 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ کل ہی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس میں عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم صادر کردیا، فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کل 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔