Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کو بری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کو بری کر دیا
September 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی رہنما احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں بری کر دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

احسن اقبال کی 23 دسمبر 2019 کو گرفتاری ، 25 فروری 2020 کو ضمانت پر رہائی ہوئی تھی۔ 18 نومبر 2020 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوا۔ احتساب عدالت نے 23 فروری 2022 کو احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد کی۔ ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس اختیارات سے تجاوز کا کیس جولائی 2019 میں پہلی دفعہ سامنے آیا تھا۔