Tuesday, April 23, 2024

محسن بیگ کیس، ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری

محسن بیگ کیس، ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری
February 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ‏محسن بیگ کیس کی سماعت پرعدالت نے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ‏محسن بیگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائم کو فوری طلب کرلیا۔

صحافی محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی، جس میں کہا گیا کہ تھانے میں جھگڑا ہوا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شکایت کنندہ اسلام آباد میں تھا تو مقدمہ لاہور میں کیوں درج ہوا؟ ایف آئی اے کا کون سا ڈائریکٹر ہے جو آئین کو مانتا ہے نا قانون کو؟ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا معاملہ ہے۔