Friday, April 19, 2024

اسلام آباد اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ
January 29, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3، زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک تاجکستان میں 150 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے جڑواں شہروں کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔