Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ عاصم خان نے جیت لی

اسلام آباد انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ عاصم خان نے جیت لی
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے عاصم خان نے ڈی ایچ اے اسلام آباد انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ پاکستان کے ہی نور زمان سے تھا۔ ایونٹ میں 10 غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان تھے۔

اس موقع پر جہانگیرخان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ مہمان خصوصی جہانگیرخان نے جیتنے والے پلیئرز میں انعامات تقسیم کئے۔