Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد احتجاج اور کارسرکار مداخلت کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد احتجاج اور کارسرکار مداخلت کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع
November 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں انسداد دہشت گری عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو دسمبر تک توسیع کردی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی۔

دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ دوران سماعت بابر اعوان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے جس پر بابراعوان بولے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔

عدالت نے پھر استفسار کیا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آڈر ہے؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ تحریری کوئی آرڈر نہیں۔
عدالت نے ایک مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر جبکہ
دوسرے کیس میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کے نااہلی سے متعلق فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔