اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق ثابت ہو گئے تو بڑا آئینی بحران پیدا ہو گا، کنور دلشاد

اسلام آباد (92 نیوز) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق ثابت ہو گئے تو بڑا آئینی بحران پیدا ہو گا۔
کنوردلشاد نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کیلئے مشکلات ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے حقائق ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہو جائے گا اور پارٹی ٹکٹ پر منتخب تمام افراد آزاد تصور ہوں گے۔ انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر پی ٹی آئی کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے۔
ادھر سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا الیکشن کمیشن کو غلط بیانی کے خلاف ایکشن لینے کا مکمل اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن فوجداری قانون کے تحت مقدمہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہم نے پی ٹی آئی پر جو الزامات لگائے تھے، وہ آج ثابت ہو گئے