Saturday, May 4, 2024

اسکولوں سے متعلق فیصلے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی

اسکولوں سے متعلق فیصلے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ملتوی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسکولوں سے متعلق فیصلے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر اسکولوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جانا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو مختلف امور پر بریفنگ دی جانی تھی۔ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

ادھر حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سینٹرل قرنطینہ پالیسی بھی منسوخ کر دی۔ نئی ہدایات میں آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پہنچنے والے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ کریں گے۔ مسافروں گھر پر 10 روز قرنطینہ کریں گے جبکہ سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں موجود مسافروں کو گھر منتقل کیا جائے گا۔