Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹر عاصم کو ضیا الدین اسپتال سے علاج کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو ضیا الدین اسپتال سے علاج کی اجازت مل گئی
November 16, 2016
کراچی (92نیوز) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ضیا الدین اسپتال سے ہائیڈرو تھراپی کروانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے دست راست اسیر ڈاکٹر عاصم حسین کیلئے ایک اور خوشخبری۔ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد اب انہیں اپنے ہی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت بھی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے علاج اور ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی گئی تو میڈیکل بورڈ نے تجویز دی کہ ڈاکٹرعاصم کو مستقل ہائیڈرو تھراپی اور کمر کی تکلیف دور کرنے کیلئے سرجری کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاءنے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹر عاصم کو ضیا الدین اسپتال سے ہائیڈرو تھراپی کروانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو ضیاالدین اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دے دی۔