Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کا پی پی رہنماؤں سے رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری کا پی پی رہنماؤں سے رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 25, 2016
دبئی (92نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی اور بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مرکزی رہنماوں سے رابطہ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی وطن واپسی اور ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مرکزی رہنماوں سے رابطہ کیا اور صلاح مشورے کئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور منظور وٹو کو ٹیلی فون کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے شریک چئیرمین کو تحریک انصاف کے دھرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جس پر آصف زرداری نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک اور تنظیم سازی تیز کرنے کی ہدایت کردی،ذرائع کے مطابق سابق صدر نے وطن واپسی پر رہنماووں سے رائے بھی مانگ لی.