Friday, September 20, 2024

آصف زرداری کا ثناءاللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ ،درگاہ دھماکے کی مذمت کی

آصف زرداری کا ثناءاللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ  ،درگاہ دھماکے کی مذمت کی
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون،شاہ نورانی کے دربار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنا یا جائے۔ تفصیلات کےمطابق آصف علی زرداری نے وزیر اعلی بلوچستان کو ٹیلیفون کر کے دھماکے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ سابق صدر نے کہا کہ وحشی درندوں نے معصوم انسانوں بچوں اور خواتین کا قتل کر کے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ ایسے درندوں اور سہولت کاروں کو نشانہ عبرت بنایا جائے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ اور پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو سانحے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سابق صدر نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔