Tuesday, April 23, 2024

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی بھارت روانگی

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی بھارت روانگی
June 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی۔

سات رکنی ٹیم میں 4 سائیکلسٹس، 2 کوچ اور ایک منیجر شامل ہے، قومی سائیکلنگ ٹیم براستہ واہگہ بارڈر نئی دہلی روانہ ہوئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ بھارت گئے ہیں۔ وہ ایشین سائیکلنگ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

صدر سائیکلنگ فیڈریشن نے کہا کہ سیکرٹری فیڈریشن معظم خان کو تاحال بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے تاخیر سے ویزے جاری کئے۔

سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو ووڈن ویلوڈروم پر ٹریننگ کا موقع نہیں مل سکا۔ توقع ہے کہ ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان نے کہا کہ سائیکلسٹس کو کوچز نے اچھی تیاری کروائی ہے۔ اگر بروقت ویزے ملتے اور سائیکلسٹس کو قبل از وقت بھارت جاکر ایونٹ وینیو پر ٹریننگ کا موقع ملتا تو نتائج بہت بہتر ہوتے۔ مشکل کے باوجود قومی سائیکلنگ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔