چنئی (92 نیوز) - ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو اختتامی تقریب میں ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور عبدالحنان شاہد غیر معمولی پرفارمنس اور صلاحیت کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے اور ہاکی میں ان کا مستقبل روشن ہے۔
بھارت نے فائنل میں ملائیشیا کو چار تین گول سے شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔