Friday, April 26, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم پہلا میچ آج کھیلے گی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ٹیم پہلا میچ آج کھیلے گی
October 19, 2018
مسقط (92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج کھیلے گی۔ گرین شرٹس جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوں گے۔ قومی کپتان رضوان سینئر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ گرین شرٹس دوسرے معرکے میں کل روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ پاکستانی ٹیم 22 اکتوبر کو اومان ،24 اکتوبر کو جاپان ،25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف  ایکشن میں نظر آئے گی۔ پہلے مرحلے کی ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوائیں گی۔ فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔