Saturday, April 20, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی ٹیم ملائیشیا کو ہرانے کا عزم لیے میدان میں اترے گی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ،  پاکستانی ٹیم ملائیشیا کو ہرانے کا عزم لیے میدان میں اترے گی
October 27, 2018
مسقط (92 نیوز) کرکٹ کے بعد پاکستانی عوام ہاکی سے بھی اچھی خبر کے منتظر ہو گئے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر ملائیشیا کو ہرانے کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم ملائیشیا کے خلاف ان ایکشن آئے گی۔ میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا بھی لگ گیا۔ رضوان انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ حماد بٹ  پاکستانی ٹیم کے کمان سنبھالیں گے۔ گرین شرٹس ایک بار پھر ملائیشین ٹیم کے ارمان خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے۔ گروپ میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے میں ملائیشیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے مات دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ٹیم کو بھارت کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا ۔ پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔