Thursday, April 25, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
October 27, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو چار صفر سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ آخری لیگ میچ میں چین کو چار صفر سے شکست دے دی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا چوتھا ایڈیشن ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہے۔ پاکستان نے اپنا آخری میچ چین کے خلاف کھیلا۔ میچ کا پورا وقت قومی ٹیم حریف پر حاوی رہی اور چار گول سکور کیے۔ پاکستان کی طرف سے حسیم خان نے دو جبکہ محمد عرفان اور علی شان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ چین کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان نے گروپ مرحلے کے پانچ میچوں میں سے تین جیتے جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔