Friday, April 26, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا
December 19, 2021 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا مزہ نہیں چکھ سکا۔ قومی ٹیم کا جنوبی کوریا کے ساتھ میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

ایشین ہاکی  چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان  نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سنسنی خیز میچ میں کوریا نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے برتری حاصل کی۔ پاکستان کے افراز نے دوسرے کوارٹر میں فیلڈ گول کے ذریعے برتری ختم کردی۔

رانا وحید نے دوسرا اور تیسرا گول کیا جبکہ کوریا نے اس برتری کا خاتمہ دو گول کرکے کیا۔ پاکستان کے کھلاڑی افراز مین آف دی میچ قرار پائے۔