Monday, May 6, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے درمیان گھمسان کا رن آج پڑے گا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے درمیان گھمسان کا رن آج پڑے گا
October 20, 2018
مسقط (92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ پہلے معرکے میں جیت کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت کو دھول چٹانے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان نے 82 جب کہ بھارت  نے 61 مقابلے اپنے نام کیے۔ 31 میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔ مجموعی گولز کے تعداد پر نظر ڈالیں تو پاکستان نے بھارت کے خلاف اب تک 394 گولز داغے جب کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 352 گولز کیے۔ آخری بار دونوں ٹیمیں ایشین گیمز  میں آمنے سامنے ہوئیں جہاں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔