Friday, April 19, 2024

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے ملائشیا کو سیمی فائنل میں 2-3 گول سے ہرادیا

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی : پاکستان نے ملائشیا کو سیمی فائنل میں 2-3 گول سے ہرادیا
October 29, 2016
کوانٹن(92نیوز)پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فائنل میں گرین شرٹس  کا مقابلہ کل بھارت سے ہو  گا۔ تفصیلات کےمطابق چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل ملائشیا کےشہر کوانٹن میں کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور  ملائشیا مد مقابل تھے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینلٹی شوٹ آؤٹ کرایا گیا جس میں پاکستان نے  ملائشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو شکست دی تھی۔ بھارت اور کوریا کے میچ کا فیصلہ بھی پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا تھا ۔