Tuesday, April 16, 2024

‏اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد ہوا، فرخ حبیب

‏اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد ہوا، فرخ حبیب
February 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے ‏اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد ہوا۔

فرخ حبیب نے ٹویٹ میں لکھا کہ  شماریات ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر، چینی، انڈہ سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاﺅڈر کی قیمت میں 31.44 فیصد، دال مونگ 27.75 فیصد، چینی 4.78 فیصد، چکن 4.51 فیصد، پیاز 4.16 فیصد اور آلو کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔