Thursday, April 25, 2024

اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا

اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا
May 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

معروف قانون دان اشتر اوصاف ایک مرتبہ پھر اٹارنی جنرل مقرر ہو گئے۔ اشتر اوصاف کو تقرری سے قبل وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا جہاں وزیراعظم نے انہیں تقرری بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وفاق سے متعلق عدالتی مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتر اوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قانون دان خالد جاوید اٹارنی جنرل پاکستان کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔