Saturday, April 20, 2024

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی
September 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور  مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔