Tuesday, May 7, 2024

اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

پاکستان میں جاری کیا گیا پاسپورٹ اسحاق ڈار کو جلد لندن میں مل جائے گا۔ رہنما ن لیگ نے نائنٹی ٹو نیوز  سے بات کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجرا کی تصدیق کر دی، کہا پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے۔ میں حلفا کہتا ہوں کہ نہ تو کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کی۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کو 10 سال کی مدت کے لئے پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً چار برس کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اسحاق ڈار پر لندن آنے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔