Saturday, April 27, 2024

اسحاق ڈار کو لندن سے امپورٹ کیا گیا، عمران خان

اسحاق ڈار کو لندن سے امپورٹ کیا گیا، عمران خان
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے اسحاق ڈار کو لندن سے امپورٹ کیا گیا۔

عمران خان نے کہا 1100 ارب  روپے کے 200 کیسز معاف کرائے جا چکے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل سستا ہے ، پاکستان میں قیمتیں کم نہیں کر رہے۔ موڈیز کے مطابق جب ہم تھے ملک اوپر جارہا تھا ہم نے پچاس سال کے بعد پاکستان میں تین بڑے ڈیمز پر کام شروع کیا جو اب رک چکا ہے۔ ہم نے پہلی بار موسم کی تبدیلی کے لئے دس ارب درخت کے پی میں لگائے۔ انہوں نے سازش کرکے حکومت گرائی اور کہا گیا بہت مہنگائی ہو گئی ہے۔

 عمران خان بولے میں بار بار کہتا رہا یہ عالمی مہنگائی ہے۔ ہم بھی آئی ایم ایف کے ساتھ تھے لیکن بجلی پٹرول سستا تھا۔ آج پچاس سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ میں نے عدالت کو چالیس پرانی رسیدیں دکھائیں۔ اگر ایک کرکٹر اپنی منی ٹریل دے سکتا ہے تو تین دفعہ وزیراعظم رہنے والا کیوں نہیں منی ٹریل دے سکتا؟ انہوں نے ڈاکہ مارنے کا لائسنس دے دیا اب صرف چھوٹا چور پکڑا جائے گا۔ میں اسی لئے اپنی قوم کو کال دے رہا ہوں۔

عمران خان نے کنونشن کے اختتام پر شرکاء سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے حلف بھی لیا۔