Friday, May 3, 2024

اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے بھی ڈالر 2 دن میں 34 روپے بڑھا، شوکت ترین

اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے بھی ڈالر 2 دن میں 34 روپے بڑھا، شوکت ترین
January 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے بھی ڈالر دو دن میں چونتیس روپے بڑھا۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان بدتمیزی ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف 3.2 ٹریلین ٹیکسز کی بات کررہا ہے، اگر انہوں نے آئم ایم ایف کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے تو دوسرے ممالک سے بھی پیسے نہیں ملیں گے۔ کاروبار بند ہو رہے ہیں، لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں۔ معیشت چھ فیصد سے آگے بڑھ رہی تھی انہوں اس کو روک دیا۔