Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل
September 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7 اکتوبر تک معطل کر دئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کو ایک بار پھر سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکیل اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا پراسیکوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟؟ نیب پراسیکوٹرنے بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے  سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔