Saturday, April 27, 2024

اسحاق ڈار کا سات اکتوبر سے قبل پاکستان آنے کا اعلان

اسحاق ڈار کا سات اکتوبر سے قبل پاکستان آنے کا اعلان
September 24, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - رہنما نون لیگ اسحاق ڈار نے سات اکتوبر سے قبل پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا تاریخ کا حتمی فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے ہو گا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ سات اکتوبر تک معطل کر دیئے ہیں۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا تھا  پراسیکوٹر افضل قریشی کہاں ہیں؟؟ نیب پراسیکوٹرنے بتایا تھا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے  سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔