Sunday, May 5, 2024

اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کیلئے نیا ونگ بنانے کا اعلان

اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کیلئے نیا ونگ بنانے کا اعلان
November 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کیلئے نیا ونگ بنانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں حرمت سود سیمینار سے خطاب میں کہا بینکاری نظام زندگی کہ ضرورت بن چکا ہے۔ کیش لین دین میں شبہ ہو جاتا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ اور غیر قانونی پیسہ کیش میں استعمال کیا جاتا ہے جن کے رسائی بینکوں تک نہیں۔ انکے لئے ادھار لینا بہت مشکل ہے۔ اسلام میں فکسڈ منافع یہ سود لینے پر پابندی ہے۔ ایسے کی گئی کمائی جائز نہیں۔ ہم نے اسلامک بینکاری سے متعلق کوشیش کی۔ اسلامک بینکوں کے اثاثے تیزی سے بڑھ 7 ٹریلین ہو گئے۔ ان بینکوں کے 5ہزار ارب روپے کے ڈیپازٹس ہوچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کافی اقدام کئے۔ ایس ای سی پی کو اس حوالے سے ہدایت کی ہے۔ 2016 تک اسلامک بینکاری سے متعلق کافی کام ہوا پھر پاناما آگیا اور افراتفری ملک میں ہوگئی۔ یہ اگر اسی طرح چلتا تو ملک میں اسلامک بینکاری 40 فیصد تک ہوتی۔ اگلے پانچ سالوں مہں ہم اسلامک بینکاری میں بہت اگے نکل جائنگے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار بولے جو ملک دنیا کی اکنامی 18 ویں نمبر جارہا تھا اسکا کیا حال بنا دیا۔ مہنگائی 4فیصد تھی ،زرمبادلہ ذخائر 24ارب ڈالر تھے، دنیا کی بہترین مارکیٹ اسٹاک مارکیٹ تھی۔ دنیا بھر میں پاکستان کے چرچے تھے مگر اس ملک کے ساتھ کیا تجربہ کیا گیا اج ہر کوئی بل بلا رہا ہے۔ ہمیں آمدن بڑھانا ہے اور خرچ کم کرنا ہے۔