Sunday, May 5, 2024

اسحاق ڈار کا ہنڈی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا ہنڈی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
December 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر خزانہ نے فیصلہ ہنڈی روکنے کے لیے ایف آئی اے کے اقدامات ناکام ہونے کے بعد کیا۔ کمرشل بنکوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم ہنڈی کے ذریعے آنے پر 10 فیصد زیادہ قیمت دینے کو کاروبار بنا رکھا ہے۔ اوپن مارکیٹ ریٹ 224 روپے 70 پیسے کے مقابلے میں کمرشل بنک 255 روپے آفر کر رہے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات ایجنٹوں کے ذریعے کمرشل بنک ریٹ پر روپے میں تبدیل کی جارہی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے۔ اس کاروبار کے باعث براہ راست بنکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں نومبر میں 14 فیصد کمی آئی۔

گزشتہ 5 ماہ میں براہ راست ترسیلاتی عمل میں 9.6 فیصد کمی آئی۔ نومبر 2022 میں آفیشل ذرائع سے 2.1 ارب ڈالر ترسیل ہوئے جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 2.5 ارب ڈاکلر ترسیل ہوئے تھے۔