لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ڈیل کے ذریعے واپس آرہا ہے اور ڈیلز ہونے کی وجہ سے ہی ملک ترقی نہیں کر سکا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بولے ملک میں بدترین مہنگائی ہے اور انکو صرف اپنے کیسز ختم کرنے کی فکر ہے، اب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح تماشا دیکھنا ہے یا انسان بن کر ظلم کےخلاف کھڑے ہونا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے وکی، ڈان کے بعد آڈیو لیکس آگئی ہیں۔ مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوائی جارہی ہے، مریم نواز کے پاس جھوٹ بولنے کی ڈگری ہے، اسحاق ڈار ڈیل کے ذریعے واپس آرہے ہیں، ساٹھ فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔
عمران خان نے کہا ظلم سہنے والے غلام بن جاتے ہیں۔ عمران خان نے مزید آڈیو لیکس کا بھی دعویٰ کیا۔