Friday, March 29, 2024

اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجوایشن تقریب

اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجوایشن تقریب
September 29, 2022 ویب ڈیسک

رسالپور (92 نیوز) - اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجوایشن تقریب ہوئی۔

مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیچز لگائے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی انڈر آفیسر فصیح الدین نے حاصل کی۔

 اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کیڈٹس کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنا ہو گا۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارےمذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کے سعودی عرب سے دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں۔ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا۔