Saturday, April 20, 2024

ہمارا احتجاج سی پیک کے خلاف نہیں بلکہ وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے : اسفند یار ولی

ہمارا احتجاج سی پیک کے خلاف نہیں بلکہ وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے : اسفند یار ولی
October 4, 2016
  صوابی (92نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان کا کہنا ہے کہ دشمن کے خلاف ایک ہیں عدم تشدد کے قائل ہیں لیکن دھرتی پر کوئی حملہ کرتا ہےتواے این پی کا ہر ورکر سپاہی بن کرلڑے گا ہمارا احتجاج سی پیک کے خلاف نہیں بلکہ وزیراعظم نوازشریف کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے۔ تفصیلات کےمطابق سی پیک منصوبے میں مغربی روٹ اورخیبرپختونخوا کو نظرانداز کئے جانے کے خلاف اے این پی کی احتجاجی تحریک کا آغاز صوابی میں جلسہ عام سے ہوا اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے جلسہ سے خطاب میں واضح اعلان کیا کہ دشمن کے خلاف ہم ایک ہیں  اس دھرتی پراگرکوئی حملہ کرتا ہے تو اے این پی کو ورکرسپاہی بن کر لڑے گا۔ اسفندیارولی نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں ان کے وعدے بھی یاد دلائے اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے ہمارا احتجاج منصوبے کےخلاف  نہیں وزیراعظم کی وعدہ خلافی کے خلاف ہے۔ اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں کیا خیبرپختونخوا، فاٹا اور گوادرکےعلاوہ دیگربلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں۔ خیبرپختونخوا اورفاٹا کو بھی سی پیک منصوبے سے فائدہ پہنچنا چاہیئے۔ اسفندیارولی نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ناکام قراردیتے ہوئے ازسرنوخارجہ پالیسی طے کرنے کا مطالبہ کیا۔