Friday, April 26, 2024

اسد عمر نے شہباز شریف کی پاک فوج سے متعلق پی ٹی آئی پر تنقید مسترد کردی

اسد عمر نے شہباز شریف کی پاک فوج سے متعلق پی ٹی آئی پر تنقید مسترد کردی
March 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اسد عمر نے شہباز شریف کی پاک فوج کے حوالے سے پی ٹی آئی پر تنقید مسترد کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر تحریک انصاف کا لوگو لگایا گیا اور پاک فوج کے خلاف باتیں کی گئیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں آپ کو سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی چیزیں تو نظر آگئیں لیکن جب جلسوں میں آپ کا بھائی اور بھتیجی پاک فوج پر نام لے لے کر حملے کررہی تھیں وہ آپ کو نظر کیوں نہیں آئے؟۔