اسد قیصر، اسد عمر کا خط لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، اسد عمر کا خط لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
اسد قیصر، اسدعمر کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط پیش کریں گے، خط میں چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر فوری ازخود نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔
خط میں لکھا کہ کل لاہور ہائیکورٹ سے 9 مقدمات میں ضمانت حاصل کی گئی، پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، معزز عدالت ازخود نوٹس لے اور عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیاں روکے۔