Sunday, May 5, 2024

اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
February 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

اسد عمر کی اہلیہ صفیہ فاطمہ عمر نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او، آئی جی پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے اسد عمر کی نظر بندی کے احکامات غیرقانونی ہیں، نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔