Wednesday, May 1, 2024

اسد عمر کا ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

اسد عمر کا ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
November 2, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر دیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا جب عوام کے فیصلےعوام کو نہ کرنے دیئے جائیں تو نفرتیں پیدا ہوتی ہیں۔ فیصل آباد کے شہریوں نے بار بار نون لیگ کو مسترد کیا ہے۔ کیا امپورٹڈ حکومت لانگ مارچ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے؟

اسد عمر نے کہا کہ ہم عوام کی آواز کو سن کر فیصلے کریں گے، میں رانا ثناءاللہ کے شہر میں بیٹھا ہوں، فیصل آباد کے عوام آپکو مسترد کر چکے ہیں۔ نواز شریف نے کہا لانگ مارچ میں دو ہزار بندے بھی نہیں، اگر ایسی بات تھی تو پورے ملک سے پولیس اسلام آباد میں کیوں بلا لی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو سائفر کی تحقیقات کے لئے سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔