Thursday, May 2, 2024

اسد کھوکھر کا گروپ سمیت حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

اسد کھوکھر کا گروپ سمیت حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے گروپ سمیت حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومتی پارٹی بکھرنے لگی، جہانگیر ترین گروپ، علیم خان کے ساتھ کامیاب ملاقاتوں کے بعد حمزہ شہباز اسد کھوکھر کے گھر آگئے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے گروپ سمیت حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اعجاز مسیح اور نذیر چوہان بھی اپوزیشن سے مل گئے۔

ن لیگی رہنماء عطا تارڑ نے کل ووٹنگ میں 193 سے زیادہ ووٹ لینے کا دعویٰ کردیا۔