Tuesday, October 4, 2022

اعصام الحق اور قازق جوڑی دار اے ٹی پی ورلڈ ٹینس ڈبل فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق اور قازق جوڑی دار اے ٹی پی ورلڈ ٹینس ڈبل فائنل میں پہنچ گئے
February 20, 2022 ویب ڈیسک

فلوریڈا (92 نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزنڈر نیدوویسف نے اے ٹی پی ورلڈ ٹینس ڈبل کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل میں پاک قازق جوڑی کا مقابلہ امریکا کی جوڑی سے ہوا،پہلے سیٹ میں پاک قازق جوڑی نے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں امریکن جوڑی نے کم بیک کرتے ہوئے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔ ٹائی بریکر اعصام الحق اور الیگزنڈر نیدوویسف نے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔