Saturday, May 11, 2024

اعصام الحق اور الیگزنڈر نیدوویسف کو اے ٹی پی ڈبل کیٹیگری فائنل میں شکست

اعصام الحق اور الیگزنڈر نیدوویسف کو اے ٹی پی ڈبل کیٹیگری فائنل میں شکست
February 21, 2022 ویب ڈیسک

فلوریڈا (92 نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزنڈر نیدوویسف کو اے ٹی پی ڈبل کیٹیگری کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک قازق جوڑی کا فائنل میں نیدلینڈ اور سلواڈور پر مشتمل جوڑی سے ہوا،پہلے سیٹ میں اعصام الحق اوران کے ساتھی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہ تھی اور چھ، دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے سیٹ میں پاک قازق جوڑی نے کم بیک کیا اور سات چھ،سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا لیکن نیدلینڈ اور سلواڈو کی جوڑی نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔