Saturday, April 27, 2024

ن لیگ میں گھبراہٹ کا ماحول ہے، فواد چودھری

ن لیگ میں گھبراہٹ کا ماحول ہے، فواد چودھری
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کہتے ہیں اس وقت ن لیگ میں گھبراہٹ کا ماحول ہے، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا، اب یہ اپنے دن گننا شروع کردیں۔

جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر نائب صدر فواد چودھری نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی جب بھی اقتدار میں آتی ہے اربوں روپے لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں، حمزہ شہباز کی حکومت 10 دن کی مہمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر علی ترین پاکستان میں تمباکو انڈسٹری کودیکھ رہے ہیں، مریم اورنگزیب اپنی کرپشن کی بات کیوں نہیں کرتیں؟ سگریٹ کی صنعت کودی گئی مراعات پر سیکرٹری کیبنٹ کو خط لکھا ہے۔ مریم اورنگزیب کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، سولر کا 50 ارب روپے کا منصوبہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر شروع کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء بولے کہ حکومت بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے، بھارت میں صحافیوں پر بھی مظالم کئے جارہے ہیں۔ عمران خان کے پائلٹس کو دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔