کراچی (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سڑک پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں۔ اہم تعیناتی پر غیر ضروری سیاست کی جا رہی ہے۔ اہم تعیناتی پر غیر ضروری طور پر سیاست کی جا رہی ہے۔ خان صاحب کی ساری سیاست اس ایک تعیناتی کی طرف گھومتی ہے۔ اتحادیوں اور اپوزیشن کی طرف سے تعیناتی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ آئین اور قانون کے مطابق تعیناتی کا عمل ہونا چاہئے۔ اداروں کو اہمیت نہیں دیں گے تو نقصان ہو گا۔
بلاول بھٹو بولے ملک کو مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں ۔ ہم پارلیمان میں رہ کر مشاورت کے ساتھ مسائل حل کر سکتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان شدید متاثر ہوا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارا فوکس ہے۔ وزیراعظم نے ملک کو سنبھالنے کیلئے بہت محنت کی۔ الحمد اللہ ملک کو مالی بحران سے نکال لیا ہے۔ خارجہ پالیسی کےتحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔