Saturday, May 18, 2024

اس حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں، تیل کون دے گا، شاہ محمود قریشی

اس حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں، تیل کون دے گا، شاہ محمود قریشی
December 16, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اس حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں انہیں تیل کون دے گا۔

جمعہ کو ملتان میں تغلق ٹاؤن میں فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے یہ باتیں کررہی ہے، پی ڈی ایم حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، معاشی صورت حال انتہائی خراب اور مہنگائی بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ کرچکا، ڈالر کی بڑھتی قیمت اور روپے کی گرتی قدر صورتحال مزید خراب کررہی ہے، افغانستان سے حملے ہورہے ہیں، وزیر خارجہ کو افغانستان جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال سے نکلنے کا واحد حل آئینی و قانونی الیکشن ہے۔ ہم استعفوں کے لیے پیش ہونے کو تیار ہیں، کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔