Wednesday, May 8, 2024

اس بار انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ جیتے گا، عمران خان

اس بار انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ جیتے گا، عمران خان
December 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے اس بار انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ جیتے گا۔

عمران خان نائنٹی ٹو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو انٹرویو دیتے ہوئے بولے جنرل قمر باجوہ نے کہا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بدل دو۔ انہوں نے کہا کیا وہ ان کے کہنے پر فوج میں تبدیلیاں کریں گے؟ چوتھے سال جب آگے بڑھنے لگے تو حکومت گرا دی گئی۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہیے۔ ذمہ داری اور اتھارٹی ایک جگہ نہ ہوں تو کوئی ادارہ نہیں چل سکتا۔ ہر ادارے میں مافیا بیٹھا ہے، زیادہ تر بیوروکریٹ بھی باصلاحیت نہیں۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا دوخاندانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ اس وقت ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا چاہیے کیونکہ ملک دیوالیہ ہو گیا تو اس سے نکلنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ پارلیمانی جمہوریت کی کامیابی کے لیے لوگوں کا اخلاقی معیار بہت بلند ہونا چاہیے،اس بار پی ٹی آئی کا ٹکٹ جیتے گا۔