Monday, May 6, 2024

ارشد شریف قتل تحقیقات، عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ارشد شریف قتل تحقیقات، عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ارشد شریف قتل تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ 

صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم جاری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی چیف جسٹس کو خط لکھنے کی مہم میں شامل ہوگئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

خط کا عکس اور خط لکھتے ہوئے عمران خان کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔