Sunday, September 15, 2024

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں فیصل واوڈا اور مراد سعید کی طلبی

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں فیصل واوڈا اور مراد سعید کی طلبی
November 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا۔

دونوں رہنماؤں کو پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعوی کیا تھا ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔

دوسری جانب ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ دینے کیخلاف والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام  آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ پمز انتظامیہ نے بتایا پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کر دی۔ حکام نے پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرا دی۔