Saturday, April 20, 2024

ارشد شریف کیس کی تحقیقات، ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دبئی پولیس کو خط

ارشد شریف کیس کی تحقیقات، ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دبئی پولیس کو خط
November 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا کہ ارشد شریف کو جاری کیے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات فراہم کیے جائیں۔ ارشد شریف کی دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات اور رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا بھی کہہ دیا۔

دبئی میں ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے، اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں، ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا اور سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی استدعا کر دی۔