اسلام آباد (92 نیوز) - فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ ارشد شریف کو کلوز رینج سے مارا گیا، منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔
سوموار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے بولے کہ قتل میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے، کہا تھا لیپ ٹاپ اور موبائل فون نہیں ملے گا، وہ نہیں ملے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں سیاست نہ کی جائے تو زیادہ بہتر ہے، ہمیں گولی چلانے والے نہیں چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے، مجرموں کو پکڑنا چاہئے جو باآسانی ملک سے نکل جاتے ہیں، میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی تھی تو سب سو رہے تھے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لوگوں پر بےجا بھروسہ کرتے ہیں۔ میں کسی اور سیاسی پارٹی میں نہیں جارہا، میرا سیاسی سفر اتنا تھا تو ٹھیک ہے۔