Saturday, April 20, 2024

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کے سپرد

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کے سپرد
November 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایف آئی اے نے والدہ کو دیدی۔ پوسٹ مارٹم کی تصاویر نشر کرنے کی انکوائری کیلئے سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا معاملہ، ایف آئی اے نے پوسٹ مارٹم رپورٹ ارشد شریف کی والدہ کو دے دی۔

ذرائع کے مطابق کینیا حکام کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدہ کے ساتھ شئیر کی گئی ہے۔ ارشد شریف کے جسم پر زخموں کی نشاندھی بھی کی گئی ہے۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تین صفحات پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر نشر کرنے کی انکوائری کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر ہاشم رضا کمیٹی میں شامل ہیں، ارشد شریف کیس میں تشکیل میڈیکل بورڈ کو بھی کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔

ڈائریکٹر پمز کے مطابق کمیٹی چوبیس گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔